
kashif zamir
ترکی کی مقبول ڈرامہ سیریز ارطغرل میں ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکار اینگن التن سے فراڈ کرنے والا ملزم کاشف ضمیر کو بالآخر رہا ہوگیا۔ ۔ملزم کاشف ضمیر کو لاہور کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ہے، ملزم کاشف ضمیر کیخلاف پولیس نے درجن سے زائد مقدمات بنائے، کاشف ضمیر کے وکیل کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف ضمیر نے جھوٹے مقدمات میں سات ماہ جیل کاٹی آخری مقدمہ میں ضمانت منظور ہونے پر رہائی ملی ہے۔ رہائی ملنے پر ملزم کاشف ضمیر نے اپنے وکیل کو پھولوں کا ہار پہنچایا، چوہدری عدنان فیض کلار ایڈوکیٹ نے ملزم کی ضمانتیں کرائیں۔یاد رہے کہ ملزم کاشف ضمیر پر لاہور اور دیگر اضلاع میں دھوکہ بازی ڈکیتی اور جعلی چیک سمیت متعدد مقدمات بنائے گئے تھے۔
Tags: Latest