PK Press

پاکستان نے بابر کروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کرلیا

Babur cruise missile

Babur cruise missile

راولپنڈی،ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا، پاکستان نے بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کرلیا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ، پاکستان نے بابرکروز میزائل ون بی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، بابرکروز میزائل ون بی کا تجربہ رینج میں اضافے کے حوالے سے تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایس پی ڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم زکی منج نے تجربے کا مشاہدہ کیا،اس موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورس کمانڈلیفٹیننٹ جنرل محمدعلی اور دیگر موجود تھے۔ڈی جی ایس پی ڈی نے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں ،انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں مزید بہتری آئیگی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے اس کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بیجنگ میں چائنا پاکستان روایتی آرٹس نمائش کا انعقاد

پڑھنے کے اگلے

علیم ڈار سے متعلق بیان، شین وارن کو مہنگا پڑ گیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے