PK Press

افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے، شاہ محمود قریشی

shah mahmood qureshi

shah mahmood qureshi

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ او آئی سی اجلاس میں افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے، یہ بہت بڑی پیشرفت ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے مل کر کردار ادا کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ اللہ نے پاکستان کو عزت اور کامیابی عطا فرمائی، وزیر اعظم کی قیادت میں اللہ تعالی نے پاکستان کو سرخرو کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ20 وزرائے خارجہ اور 10 نائب وزرائے خارجہ کا شرکت کرنا بڑی کامیابی ہے، 437 وفود پاکستان میں منعقدہ اس تاریخی اجلاس میں شریک ہوئے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے لیے ٹرسٹ فنڈ کے قیام میں کامیاب ہوگئے، افغانستان کے بینکنگ سسٹم کی بحالی سے متعلق قرارداد لائے۔ یہ بہت بڑی پیشرفت ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے مل کر کردار ادا کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان عوام بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں، افغانستان کو ادویات اور خوراک کی فوری ضرورت ہے۔ عوام کے نکتہ نظر سے امریکا کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی، سینیٹ اور افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دفتر خارجہ کے عملے نے محنت کر کے کانفرنس کو کامیاب بنایا۔دعا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو اقوام عالم میں ہمیشہ سرخرو رکھے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات :جے یو آئی (ف)کو برتری، پی ٹی آئی کا دوسرا نمبر

پڑھنے کے اگلے

رانا شمیم بیان حلفی کیس: عدالت اظہار آزادی کی روشنی میں فیصلہ کرے گی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے