PK Press

بالی ووڈ کے سدا بہار ہیرو گووندا58برس کے ہوگئے

govinda

govinda

بالی ووڈ کے سدا بہار اداکاروں میں شمار کیے جانے والے اداکار گووندا 58برس کے ہوگئے ۔21دسمبر 1963کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر تہانے میں پیدا ہونے والے گووندا ارون آہوجا نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1986میں فلم "الزام”سے کیا۔120سے زائد ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے گووندا نے ابتدائی دور میں ایکشن اورہلکی پھلکی رومانس فلموں میں اپنے ڈانس اور اداکاری سے بیحد شہرت حاصل کی تاہم بعد میں انہیں ایک بہترین کامیڈی اداکار کی حیثیت منفرد پہچان حاصل ہوئی۔گووندا کی کامیاب فلموں میں غیر قانونی، ظلم کی حکومت، شعلہ اور شبنم، آنکھیں، راجو بابا، دیوانہ مستانہ، شکاری، ساجن چلے سسرال، قلی نمبر1، حسینہ مان جائیگی، سلامِ عشق، بھاگم بھاگ اورپارٹنرسمیت لاتعداد فلمیں شامل ہیں جن پر انہیں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نوابشاہ کے دورے پر نکلا تو ڈر تھا کہ عوام سے انڈے نہ پڑ جائیں، آصف زرداری

پڑھنے کے اگلے

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن: غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا، وزیراعظم

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے