
monkey
بھارتی ریاست مہاشٹرا کے ضلع بیڈ میں بندروں نے ساتھی کی موت کا بدلا لینے کے لیے ڈھائی سو کتوں کو ہلاک جبکہ مکینوں پر حملے شروع کردیے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہارشٹرا کے علاقے ماجل گون کے ضلع میں انتقام کی آگ سے بھرے بندروں گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف اوقات میں کتوں کو گھسیٹے ہوئے بلندی پر لے گئے اور انہیں نیچے پھینک دیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق جنگجو بندروں نے پورے ضلع میں قبضہ کیا ہوا ہے جبکہ اْن کی فوج علاقے میں گشت کرتی اور اس دوران نظر آنے والے کتے یا اْس کے بچے کو اغوا کر کے لے جاتے ہیں، عام طور پر وہ بچے کو اونچے مقام پر لے جاکر نیچے پھینک دیتے ہیں۔ریوڑ کی صورت میں آنے والی بندروں کی فوج گشت کے دوران گلی ، سڑک پر نظر آنے والے انسانوں کو بھی نہیں بخشتے اور انہیں بھی زخمی کردیتے ہیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ بندروں نے ایک ماہ کے دوران اب تک 250 کتے کے بچوں کو ہلاک جبکہ متعدد مکینوں اور بچوں کو حملہ کر کے زخمی کردیا ہے۔ مکینوں نے بتایا کہ اْن کے گاؤں میں ایک اندازے کے مطابق پانچ ہزار سے زائد جنگلی بندر ہے جبکہ اب علاقے میں کتے کا کوئی بچہ نظر نہیں آرہا کیونکہ انہوں نے سب کو مار دیا جبکہ بڑے کتے بھی علاقے سے ہجرت کر گئے ہیں۔