
chipa
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں دھماکے سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ذاتی بینک کی عمارت اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس کے مطابق دھماکہ شیر شاہ پرچا چوک کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں نجی بینک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کے فوری بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔پولیس کے مطابق دھماکہ گیس کے باعث ہوا، مزید تفتیش جاری ہے۔ٹراما سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر صابر میمن نے دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
Tags: Latest