PK Press

اسلام آباد ،بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

ig islamabad

 اسلام آباد میں ڈکیتیوں کی وارداتوں مشہور بلال گینگ کے ساتھ پولیس مقابلے ،پولیس کا اطلاع ملتے ہی بروقت ایکشن،ڈکیت گینگ نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔پولیس مقابلے کے درمیان ایک پولیس جوان زخمی، ڈاکو موقع سے فرار ہوئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس ٹیموں نے ڈاکووں کا پیچھا کیا۔ڈاکو بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں ایک گھر میں محصور ہوگئے۔پولیس نے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ڈاکووں نے دوبارہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی۔دوبارہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔مقابلے میں اے ٹی ایس کے تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔سینئیر افسران موقع پر موجود تھے ۔ آئی جی اسلام آباد کا پولیس ریڈنگ ٹیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان۔آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی ،شدید زخمیپولیس جوان کے لئے پانچ لاکھ روپے جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کے لیے تین تین لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے بہترین علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس کے جوانوں نے بڑی بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا ہے جو قابل تحسین ہے ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

چوہدر شجاعت کے انتقال خبروں میں کوئی صداقت نہیں،فواہ ساز خدا کا خوف کریں

پڑھنے کے اگلے

منڈی بہاؤالدین میں بس نے 16 افراد کو کچل دیا،8جاں بحق

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے