PK Press

 سپریم کورٹ نے16ہزار برطرف سرکاری ملازمین کو بحال کردیا

supreme court of Pakistan

supreme court of Pakistan

سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی نظرِثانی کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے مفادِ عامہ کے تحت ملازمین کو بحال کردیا۔سپریم کورٹ نے سیکڈ ایمپلائز ایکٹ کالعدم قرار دینے کیخلاف نظرِثانی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے 184 (3) کا دائرہ اختیار استعمال کرتے ہوئے ملازمین کو بحال کیا۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے اکثریت سے اختلاف کرتے ہوئے نظرثانی کی درخواستیں منظورکی ہیں،سپریم کورٹ نے 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر اپیلوں پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ نے فیصلہ چارایک کے تناسب سے دیا۔ مختصر فیصلہ جسٹس عمر عطا بندیال نے سنایا جبکہ جسٹس منصورعلی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ سپریم کورٹ نے پانچ رکنی بینچ نے چار ایک کے تناسب سے دائر اپیلیں خارج کیں، جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔سپریم کورٹ کے جج عمر عطا بندیال نے فیصلہ پڑھ کر سنایا جبکہ عدالت کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی برطرفی کے خلاف نظرثانی اپیلیں خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی پی 206 کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کو شکست

پڑھنے کے اگلے

او آئی سی اجلاس، اسلام آباد میں ہفتے اور پیر کو چھٹی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے