
neelum munir
نامور فلم سٹار نیلم منیرکا بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ ‘نیلم منیر نے نئی بھارتی پنجابی کامیڈین فلم سائن کر لی ‘فلم کا نام فی الحال خفیہ رکھا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کی مذکورہ مشتر کہ فلم کی شوٹنگ بر طانیہ میں ہوگی فلم میں نیلم منیر کے علاوہ پاکستانی اداکار احمدعلی بٹ بھی کام کر یں گے جبکہ فلم انڈین کاسٹ کے لیے فنکاروں کے مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے اور تمام فنکاروں کے نام فائنل ہونے کے بعد فلم کے نام کا بھی باقاعدہ اعلان کر دیا جائیگا۔