PK Press

چوہدر شجاعت کے انتقال خبروں میں کوئی صداقت نہیں،فواہ ساز خدا کا خوف کریں

ch shujat hussain

ch shujat hussain

مسلم لیگ (ق)کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ جمعہ کواپنے بیان میں چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر چلائی گئی۔ان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت 15 روز پہلے اسپتال سے گھر آچکے ہیں اور وہ خیریت سے گھر پر ہیں۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کی جھوٹی خبر سامنے آئی تھی جس کی اب تردید کردی گئی ہے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ق) کے ترجمان نے پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چلنے والی خبروں کوسختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں،افواہ ساز خدا کا خوف کریں ، خاندان اور چاہنے والے کس کرب سے گزریں گے ، کسی کو پرواہ ہی نہیں ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں مرکزی ترجمان پاکستان مسلم لیگ(ق) غلام مصطفی ملک نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے انتقال کے حوالے سے چلنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔افواہ ساز خدا کا خوف کریں ، خاندان اور چاہنے والے کس کرب سے گزریں گے ، کسی کو پرواہ ہی نہیں ، غلام مصطفی ملک نے کہاکہ ایسی افواہیں انسانیت دشمنی ، ایسے شخص کے بارے میں سنسی پھیلائی جا رہی ہے ، جو لاکھوں لوگوں کی امید اور سہارا بنا ۔ مرکزی ترجمان پاکستان مسلم لیگ نے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ، جن کی وضع داری اور بالغ نظری کے مخالف بھی معترف ہیں ۔ انہو ں نے کہاکہ انکے خاندان اور کارکنوں میں اس حوالے سے شدید غم و غصہ اور اضطراب پیدا ہو گیا ہے ، انکی صحت کے حوالے سے منفی خبروں کا سلسلہ نہایت شرمناک عمل ہے ۔ آئیں سب مل کر دعا کریں کہ اللہ رب العزت چوہدری شجاعت حسین کو مکمل صحت عطا فرمائے، آمین۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر غور

پڑھنے کے اگلے

اسلام آباد ،بحریہ ٹاون فیز ایٹ میں مبینہ پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے