PK Press

امیتابھ بچن کا ہر دن اپنی بیوی سے جھوٹ بولنے کا اعتراف

amitabh bachchan

amitabh bachchan

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنی بیوی سے ہر دن جھوٹ بولتے ہیں۔حال ہی میں بھارتی نجی چینل نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر کون بنے گا کروڑ پتی گیم شو کی آنے والی قسط کی مختصر تشہیری ویڈیو شیئر کی ہے جس میں بالی ووڈ کی سینئراداکارہ نینا گپتا اور اداکار گج راج را اس بار بگ بی کے مہمان بن کر گیم شو کھیل رہے ہیں۔شو کے دوران نینا گپتا امیتابھ بچن سے چند دلچسپ سوال کرتی ہیں۔ ایک سوال پر نینا امیتابھ سے ایک سوال پوچھتی ہیں کسی چیز سے بچنے کے لیے کیا آپ نے کبھی اپنی بیوی سے جھوٹ بولا ہے؟ بگ بی جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں ہمارا ایسا ہے کہ ہر دن ہمیں جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کو 48 سال سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نیلم منیرکا بھی بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا فیصلہ

پڑھنے کے اگلے

پاکستان اور قازقستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے پر غور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے