PK Press

ویسٹ انڈیز ٹیم کے مزید 5 ممبران کورونا کی لپیٹ میں آگئے

west indies cricket team

west indies cricket team

ویسٹ انڈیز سکواڈ کے مزید 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد قرنطینہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز بورڈ کے مطابق 3 کھلاڑیوں شائی ہوپ، سپنر اکیل ہوسین اور آل راونڈر جسٹن گریوز کے علاوہ 2 آفیشلز اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹ اور ٹیم فزیشن ڈاکٹر اکشائی کورونا سے متاثر ہوئے۔ ٹی 20سیریز سے قبل بھی ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں اور ایک سپورٹ سٹاف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ بورڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مہمان ٹیم پاکستان کا دورہ جاری رکھے گی، کورونا سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں شام چھ بجے مدمقابل ہوں گی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

 کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپورتیاریاں شروع کردیں،چوہدری وجاہت

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرسکردو پہنچیں گے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے