PK Press

پی پی 206 کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کو شکست

پنجاب کے ضلع خانیوال کے حلقہ پی پی206 کے ضمنی الیکشن کا معرکہ ن لیگ نے جیت لیا اور اپنی نشست دوبارہ حاصل کرلی جبکہ شوہر کے انتقال کے بعد ن لیگ کے بجائے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ضمنی الیکشن لڑنے والی منزہ پروین المعروف نورین نشاط ڈاہاکو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تمام 183 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے رانا محمد سلیم 47649 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔پی ٹی آئی کی نورین نشاط 34030 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار سید واثق 15059 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد اکمل 9619ووٹ حاصل کر سکے ،آزاد امیدواروں میں سارا خان نے 87،عمران پرویز نے 1046،غلا م غوث نے 2958،محمد سلیمان نے 58،محمد عمران نے 214،محمد منظور نے 454 اوروسیم حنیف بنے 121ووٹ حاصل کئے ،فارم47کے تحت ریٹرنگ آفسر نے غیر حتمی نتائج کا اعلان کیا۔ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، یہ نشست مسلم لیگ ن کے رہنما نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی لیکن ان کی اہلیہ نورین نشاط ڈاہا نے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لیا۔ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے میر واثق اور ن لیگ کے رانا سلیم اور دیگر امیدوار میدان میں تھے۔پی ٹی آئی کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا نے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالتے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی کرڈالی اور بیلٹ پیپر پر مہر لگا کر میڈیا کو دکھایا۔الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے نورین نشاط ڈاہا کا ووٹ ضائع قرار دے دیا۔ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ووٹرز اپنا بیلٹ پیپر کسی کو نہیں دکھا سکتا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

موٹروے پر ان رجسٹرڈ اور غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

پڑھنے کے اگلے

 سپریم کورٹ نے16ہزار برطرف سرکاری ملازمین کو بحال کردیا

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے