
pm visit gb
وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرسکردو پہنچیں گے۔وزیراعظم سکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اسٹریٹجک جگلوٹ-سکردو روڈ کا افتتاح کریں گے۔وزیراعظم میونسپل سٹیڈیم سکردو میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے ۔قبل ازیں وزیراعظم مختلف ترقیاتی سکیموں اور گلگت بلتستان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی سے متعلق مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔