PK Press

موٹروے پر ان رجسٹرڈ اور غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

motorway

motorway

اسلام آباد،نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس (موٹروے نارتھ زون )کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ موٹروے پر ان رجسٹرڈ اور غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے،ایسی غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ، جن کے مالکان نے مطلقہ رجسٹریشن اتھارٹی گو کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ کی درخواست دے رکھی ہو اور ان کے پاس مطلقہ رجسٹریشن اتھارٹی کی رسید موجود ہو ، ایسی گاڑیوں کو رسید حاصل کرنے کے صرف 30 یوم تک موٹروے استعمال کرنے کی اجازت ہوگی ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ ، ان رجسٹرڈ گاڑیاں اور غیر کمپیوٹرائزڈ نمبر پلیٹ والی گاڑیاں موٹروے پر پائے جانے کی صورت میں نہ صرف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی بلکہ ایسی گاڑیوں کو موٹروے سے اتار دیا جائے گا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داروں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، پرویز الٰہی

پڑھنے کے اگلے

پی پی 206 کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے میدان مار لیا، پی ٹی آئی کو شکست

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے