PK Press

جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کے چرچے

مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر سابق چیئرمین نیب سیف الرحمن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔جنید صفدر اور عائشہ سیف 14 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے ۔جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا رواں برس اگست میں لندن میں نکاح ہوا تھا اور تین دن قبل ان کی شادی کی تقریبات اسلام آباد میں شروع ہوئی تھیں۔جنید صفدر کا خاندان 14 دسمبر کو بارات لے کر عائشہ سیف خان کے گھر پہنچا تھا اور گزشتہ شب ہی ان کا استقبالیہ منعقد ہوا۔جنید صفدر کی بارات لے جانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور سب سے زیادہ تعریفیں مریم نواز کی گئیں۔شادی کے موقع پر جنید صفدر نے روایتی سفید لباس جب کہ دلہن نے روایتی عروسی لباس پہنا۔بیٹے کی شادی میں مریم نواز کی خوشی دیدنی تھی جب کہ ان کے لباس کی بھی سوشل میڈیا پر تعریفیں کی گئیں۔دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات میں شہباز شریف سمیت پارٹی کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں دیگر سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔استقبالیہ سے قبل مایوں کی تقریب کے دوران راحت فتح علی خان نے پرفارمنس کی تھی جب کہ جنید صفدر نے بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوا تھا اور ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔شادی کا استقبالیہ ہوجانے کے بعد اب جنید صفدر دلہن کے ہمراہ لاہور منتقل ہوں گے، جہاں ممکنہ طور پر 17 دسمبر کو ان کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔جنید صفدر کی شادی میاں خاندان میں چند سال بعد ہونے والی خوشی کی بڑی تقریب ہے، اس سے قبل مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا صفدر کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان سیٹیزن پورٹل نے اوورسیز پاکستانی کو انصاف فراہم کرکے مثال رقم کر دی

پڑھنے کے اگلے

پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا ہے ، انجینئر امیر مقام

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے