PK Press

پاکستان سیٹیزن پورٹل نے اوورسیز پاکستانی کو انصاف فراہم کرکے مثال رقم کر دی

citizen portal

citizen portal

پاکستان سیٹیزن پورٹل نے اوورسیز پاکستانی کو انصاف فراہم کرکے نئی مثال رقم کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایات پر قائم کردہ پاکستان سیٹیزن پورٹل نے اوورسیز پاکستانی کو انصاف فراہم کرکے نئی تاریخ رقم کر دی۔پاکستان سیٹیزن پورٹل کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی کو چھینی گئی 8 کروڑ 80 لاکھ کی رقم اور جائیداد واپس مل گئی۔وزیر اعظم آفس نے شہری کی ویڈیوبھی سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔انگلینڈ کے شہری اور اوورسیز پاکستانی عثمان کو اغوا کرکے رقم اور جائیداد زبردستی نام کرائی گئی تھی۔شہری عثمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس واقعے کی تفصیلات بتاتے ہو ئے کہاکہ میں انگلینڈ سے پاکستان میں کاروبار کرنے آیا تو اغوا کیا گیا، میرے بیٹوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شکایت کی، جس کا فوری طور پر ایکشن لیا گیا۔ اوورسیز پاکستانی عثمان نے مزید بتایا کہ اب مجھے میری رقم اور جائیداد واپس مل گئی ہے۔انہوں نے بروقت کارروائی اور انصاف کی فراہمی پر وزیراعظم عمران خان اور سیٹیزن پورٹل کا شکر یہ ادا کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ہیلی کاپٹر حادثہ،زخمی کیپٹن ورون سنگھ بھی ہلاک

پڑھنے کے اگلے

جنید صفدر کی شادی میں مریم نواز کے چرچے

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے