
amir muqam
پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر و سابق وفاقی وزیر پانی و بجلی انجینئر امیر مقام نے صوبہ بھر کے مسلم لیگی کارکنوں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی حکومتی ارکان سے بجلی کے ٹرانسفارمر ، پولز اور نقد رقم لے کر ان کو ووٹ دینے کی بجائے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے انتخابی نشان شیر کے آگے مہر لگا کر اس کرپٹ اور نا اہل حکمرانوں سے نجات حاصل کریں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ شب موضع مرغز میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے صوبائی رہنمائوں حاجی سجاد خان ، افتخار خان ،حاجی دلدار خان ، شیراز خان ، بابر سلیم اور تحصیل امیدوار رب نواز خان نے بھی خطاب کیا۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے حکمران بے تحاشا مہنگائی اور ٹیکسز میں اضافے کے آڑ میں عوام کے جیبوں سے پیسے نکال کر برائے نام تر قیاتی منصوبے لا رہے ہیں اور آج کل بلدیاتی انتخابات میں گلی کوچوں کی پختگی کے علاوہ بجلی کے ٹرانسفارمر اور پولز فراہم کر رہے ہیں اس کی رقم غریب عوام کے جیبوں سے نکال کر خرچ کر رہے ہیں یہ دولت اور تر قیاتی منصوبے کسی کے باپ کی ذاتی منصوبے یا رقم نہیں ہے۔ آئی ایم ایف سے اربوں ڈالر قرضہ لے کر عوام پر خرچ کرنے کی بجائے خود ہڑپ کر رہے ہیں ۔ ان دلیر اور انٹر نیشنل ڈاکو خود وزیر اعظم عمران بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ہو رہے ہیں جب کہ اقتدار سے قبل عمران خان کہہ رہے تھے کہ بلدیاتی نظام ایم این اے اور ایم پی اے کاکام نہیں ان کا کام قانون سازی ہے لیکن اقتدار میں آکر ساڑھے تین سال کے دوران وہ بلدیاتی انتخابات نہ کر سکے۔ اور اس دوران بلدیاتی سسٹم کو نہ صرف مفلوج کر دیا بلکہ اس کا حلیہ بگاڑ دیا کیونکہ ضلع کونسل کے نظامت کا سسٹم ختم کر کے صرف تحصیل ، ویلج اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر انتخابات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست نظر آنے پر ان کے امیدوار انتخابی نشان بیٹ پر الیکشن نہیں لڑ رہے ہیں ،عمران خان کی قیادت نے پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کا حلیہ بگاڑ دیا اور اس کی پاکستان بننے سے لے کر آج تک مثال نہیں ملتی ہے ایک ایسی حکومت مسلط کرائی گئی ہے جس کا ایجنڈا عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور ریلیف دینا نہیں بلکہ روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو مشکل میں ڈالنا ہے عمران خان کو اپنے نام کے ساتھ وزیر اعظم لکھنے کا شوق ہے جب سے وہ اقتدار میں آئے ہیں صبح اُٹھتے ہی عوام پر مہنگائی کی شکل میں غذاب نازل کر تے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج شرح سود میں مزید ایک فیصد اضافہ کر کے اسے 9.75تک بڑھا دیا جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے سے غریب عوام کی چیخیں نکال جائے گی۔ اقتدار سے قبل عمران کہہ رہے تھے کہ جب مہنگائی ہو تو عوام سمجھ لے کہ ملک کا وزیر اعظم چور ہے لیکن اقتدار میں آکر عمران نے خود اشیائے خوردونوش ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ، بجلی اور گیس کی قیمتوںاور ٹیکسوں میں اضافہ کر کے خود کو انٹر نیشنل ڈاکو قرار دیا۔ جان بوجھ کر سی این جی کا بحران پیدا کر کے گاڑیوں کو لائنوں میں کھڑا کر کے لوگوں کو مشکلات میں ڈال دیادلیر وزیر اعظم کو روزانہ کی بنیاد پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی پر واہ نہیں ایسا ماحول بنایا گیا ہے اور اس طرح ٹیم ہے جو جنات اور تعویزوں پر چل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی کارکر دگی صفر ہے اسی طرح وزراء اور وزرائے اعلی قوم کو مہنگائی کی صورت میں دو وقت کی روٹی کی بجائے ایک وقت کی روٹی کھانے اور شوگر مرض کے باعث چینی کم استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں دنیا میں واحد پاکستان میں نیازی حکومت ہے جو آئے روز مہنگائی میں اضافہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گیارہ ہزار ارب روپے قرضے لے کر اس پر موٹر وے ، ہسپتالیں ، سی پیک ، بجلی اور دیگر منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جب کہ وزیر اعظم عمران نے صرف ساڑھے تین سال میں سولہ ہزار ارب روپے قرضہ لے کر عوام اور ملک پر خرچ کرنے کی بجائے ہڑپ کر لی۔