PK Press

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکی تک بند کر دی گئی

motorway fog

motorway fog

موٹروے ایم ون پشاور سے لیکر رشکی تک شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ اقدم موٹروے استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی شدت میں کمی واقع ہوتے ہی موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی، عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔موٹروے پولیس کے مطابق گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔دوسری جانب موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ 00 کلو میٹر سے لے کر شیخو پورہ انٹرچینج 47 کلومیٹر بھی شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسموگ، فوگ یعنی دھند اوراسموگ یعنی دھویں سے ماخوذ ایک اصطلاح ہے، یہ ایک فضائی آلودگی ہے، جو انسان کی دیکھنے کی صلاحیت کو کم کردیتی ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

دہشت گردوں کا پاک ایران سرحد پر فوجی چوکی پر حملہ، ایک جوان شہید

پڑھنے کے اگلے

بھارتی اداکارہ کرینہ کپوربھی کورونا وائرس کا شکار

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے