PK Press

نون لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شاہد خاقان اور محمد زبیر کے بیانات نے ن لیگ کے اندر کی تقسیم کو مزید واضح کیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ان خاندانوں نے ملک کی تباہی نکال دی، اب کارما دیکھ رہے ہیں۔ نون لیگ میں اب نئی قیادت سامنے آ جائے گی جو اچھی بات ہے۔ پیپلز پارٹی کو بھی زرداری سے آگے نکلنا چاہئے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اس مہینے خیبرپختونخوا اور اگلے چند ماہ میں پنجاب میں طاقتور مقامی حکومتوں کے انتخابات حکومت کا اعتماد ظاہر کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور نون لیگ خیبر پختونخوا میں امیدوار بھی کھڑے نہیں کر سکیں۔ یہی حالت پنجاب میں ہوگا۔ صرف ایک دو ٹی وی چینلز آپ کی عملی طور پر مردہ سیاست کو زندہ رکھنے کی سعی کر رہے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

بھارتی اداکارہ کرینہ کپوربھی کورونا وائرس کا شکار

پڑھنے کے اگلے

حکومت بیساکھیوں پر ہے ،ہاتھ اٹھا لیا گیا تو ایک دن بھی نہیں رہے گی،شاہد خاقان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے