PK Press

شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی کی 85ویں سالگرہ

shah karim al hussaini

shah karim al hussaini

وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا شاہ کریم الحسینی کے یوم ولادت کی 85ویں سالگرہ پر خصوصی پیغام جاری کیا اور مبارک باددی،انہوں نے کہا کہ "ہز ہائنس پرنس کریم آغا خان نے دنیا بھر میں انسانی ترقی کیلئے عظیم خدمات سرانجام دئے ہیں۔وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ان کے اداروں نے تعلیم، صحت اور دیہی ترقی کے شعبہ جات میں قابل قدر کام کیا ہے۔ یوم ولادت کی سالگرہ کی اس خوشی کے موقع پر دنیا بھر اور گلگت بلتستان کے اسماعیلی مسلمان بہن بھائیوں کو دل کی اتہاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔امید کرتے ہیں ہزہائنس اور ان کے ادارے گلگت بلتستان کی پائیدار تعمیر و ترقی کے لئے اپنا کردار نبھاتے رہیں گے۔”واضح رہے کہ شہزادہ کریم الحسینی 13 دسمبر 1936 کو جینوا میں پیدا ہو ئے ، ان کی ولادت پر دنیا بھر کے اسماعیلیوں نے کئی دنوں تک خوشیاں منائیں اور آپ کے دادا جان حضرت امام سلطان محمد شاہ آغاخان سویم کو مبارک بادی کے پیغامات بھیجے۔ آپ کے والدِ بزرگوار کا نام پرنس علی سلمان خان اور والدہ ماجدہ کا نام پرنسیس تاج الدولہ ہیں۔آپ کی دادی لیڈی علی شاہ نے آپ کا نام کریم رکھا۔آپ کے دادا جان کو اپنے زمانے میں قدیم اور جدید علوم پرمکمل دسترس حاصل تھی۔ آپ کی خواہش تھی کہ آپ کا پوتا بھی آپ کے نقشِ قدم پر چل کر قدیم و جدید علوم میں مہارت حاصل کرے۔اس مقصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئےآپ کو آپ کے چھوٹے بھائی پرنس امین کے ساتھ نیروبی (افریقہ)روانہ کردیا گیاجہاں آپ کی والدہ ماجدہ پرنسیس تاج الدولہ بھی آپ کے ہمراہ تھیں۔ افریقہ میں چار سال تک آپ کی ابتدائی مذہبی علوم کی تعلیم و تربیت کی گئی پھر نیروبی سے آپ کو دوبارہ سو ئزرلینڈ لایا گیا ۔ سوئٹزرلینڈ میں برصغیر کے جید علما کی زیرِ نگرانی میں آپ کی تربیت ہوئی۔ ان علما میں علی گڑھ کے مشہور استاد مصطفی کمال کا نام سرِ فہرست ہے جنہوں نے فارسی،عربی اور اسلامی تاریخ سے آپ کو روشناس کرایا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

ق لیگ کے زیر اہتمام چکلالہ کینٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پڑھنے کے اگلے

بلدیاتی قانون یا قبضے کی سازش

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے