
omicron
قومی ادارہ صحت نے کراچی میں سامنے آنے والے اومیکرون کیس کی تصدیق کردی ۔اومیکرون کی تصدیق جینوم سیکوینسنگ مکمل ہونے کے بعد کی گئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون وائرس کا یہ پہلا تصدیق شدہ کیس ہے ،اس کے رجحانات کی شناخت کے لیے مشتبہ نمونوں کی مسلسل نگرانی کی جاری ہے، قومی ادارہ صحت نے عوام سے پرزور اپیل کی کہ وہ این سی او سی کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق جلد از جلد ویکسین لگوائیں۔