
medical camp
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور ایم این اے چوہدری مونس الٰہی کی ہدایت پر پاکستان مسلم لیگ(ق) راولپنڈی کے زیر اہتمام وارڈنمبر 2 چکلالہ کینٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے لوگوں کا مفت علاج اور ہدایات دیں۔
اس موقع پر لوگوں نے ضلعی صدر و پولیٹیکل کوآرڈینیٹر سپیکر پنجاب اسمبلی زبیر احمد خان جنرل سیکرٹری فیاض تبسم اور سابق امیدوار وارڈ نمبر 2 چوہدری اظہر کا شکریہ ادا کیا۔
زبیر احمد خان نے ضلعی انتظامیہ، ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار، ریسکیو 1122 کے عملے اور کاروان پاکستان کے چیئرمین اعظام چوہدری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فری کیمپ لگانے میں ان کی معاونت کی آپ کا کہنا تھا کہ سارے ضلع میں اس طرح کے فری کیمپس کا انعقاد کیا جائیگا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ استعفادہ حاصل کریں۔