
election commission of pakistan ecp
پی ٹی آئی مبینہ فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں پی ٹی آئی فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پی ٹی آئی مبینہ فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ہوگاجس میں متعلقہ حکام شرکت کرینگے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی فنڈنگ سے متعلق سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، الیکشن کمیشن نے سکروٹنی کمیٹی رپورٹ کو گزشتہ ہفتے ڈی سیل کیا تھا۔ اسکروٹنی رپورٹ کے مکمل جائزے کے بعد کھلی عدالت میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس چلایا جائے گا، کھلی عدالت میں سماعت کے بعد ہی رپورٹ فریقین کے حوالے کی جائے گی۔