
ch salik hussain
اسلام آباد۔پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما ورکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بلکسر-میانوالی-مظفر گڑھ روڈ کا افتتاح کردیا، جو انشا اللہ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلی جائے گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ الحمدللہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پایہ تکمیل کی جانب گامزن، وزیراعظم نے بلکسر-میانوالی-مظفر گڑھ روڈ کا افتتاح کردیا، جو انشا اللہ 18ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک کی تکمیل سے ٹریفک حادثات میں کمی سے قیمتی جانوں کے نقصان میں کمی کے ساتھ عوام کے سفری مسائل میں کمی آئے گی اور تجارتی سرگرمیاں بہتر ہونے سے لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔
الحمدللہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پایہ تکمیل کی جانب گامزن!
وزیراعظم عمران خان نے بلکسر-میانوالی-مظفر گڑھ روڈ کا افتتاح کردیا، جو انشاء اللّٰہ ۱۸ ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرلی جائے گی۔ pic.twitter.com/bLpYKg3mPQ— Salik Hussain (@ChSalikHussain) December 13, 2021