
university of swabi
یونیورسٹی آف صوابی میں سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔ تقریب میں اساتذہ کرام اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس قسم کی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رہیں گی جس کا مقصد طلباء میں سپورٹس مین شپ سپرٹ کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے طلبا ء پر زوردیا کہ ہر حال میں تعلیم کو توجہ دیں تا کہ وہ ملک وقوم کی خدمت کرسکیں ۔