
saeed ghani
وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے ممالک سے علاج کیلئے سندھ آتے ہیں ،گرین لائن سمیت دیگر منصوبے (ن)لیگ نے شروع کئے تھے ان منصوبوں کو پی ٹی آئی حکومت نے صرف مکمل کیا ۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ محمود آباد نالے پر اچھا کام ہوا ہے ، نالے کو بحال کرے کا منصوبہ ڈی اے نے شروع کیا تھا ، کل کہا گیا کہ محمود آباد نالہ وفاق بنا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ سندھ میں ترقیاتی منصوبے وفاق کے ہیں ،ہم نے آرڈیننس کے ذریعے سندھ جزائر پر قبضے کی اجازت نہیں دی تھی بلکہ کام کرنے کی اجازت دی تھی ، بارشوں کے بعد ڈولپمنٹ پروگرام سامنے آیا، ایک بار نہیں بلکہ تین بار کراچی کیلئے مختلف اعلانات کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں وفاقی حکومت کا ایک منصوبہ بھی نہیں ہے ، گرین لائن سمیت دیگر منصوبے (ن)لیگ نے شروع کئے تھے ان منصوبوں کو پی ٹی آئی حکومت نے صرف مکمل کیا ،پاکستان اور دنیا کے ممالک سے علاج کیلئے سندھ آتے ہیں ،وفاقی حکومت نے کہا کہ کے سی آر ہم بنائیں گے ، مردم شماری فوج کی نگرانی میں ہوئی ۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے مردم شماری کرائی یہ کہنا غلط ہے ، گجر نالہ اور محمود آباد نالے کی اے ڈی پی ریکارڈ پر ہے ، میرے حلقے میں محمود آباد نالے پر کافی ہوا، کراچی کے عوام کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہیلتھ کے شعبے میں بہت کام کیا ،پیپلزپارٹی کے ووٹ بڑھ رہے ہیں جبکہ (ن)لیگ کے امیدوار بھاگ رہے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر کو اس معامے کا نوٹس لینا چاہیے ،16دسمبر کو الیکشن میں بلایا گیا ہے ۔اس موقع پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے کہا کہ کل کراچی کے ساتھ تیسری بار مذاق کیا گیا ، اسد عمر نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے ، پی ٹی آئی نے کے سی آر منصوبہ سی پیک سے نکلوا دیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ریڈلائن منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب جلد ہوگی ۔58کروڑ کے چیک دے چکے کہیں تو ثبوت کے پینا فلیکس لگا دیں ۔ (ا س)