
Korean company
اسلام آباد،کورئین حکومت کی جانب سے پاکستان کو کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں طبی آلات فراہم کئے۔ کوریا کے سفیرSuh Sangpyoنے 2000 کرونا ٹیسٹنگ کٹس، 5 وینٹیلیٹر ز اور 10 آکسیجن کنسنٹریٹرز دوران تقریب این ڈی ایم اے کے حوالے کئے۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے کے افسران سمیت وزارت صحت، وزارت خارجہ اور کورئین سفارتخانے کے نمائندگان بھی موجود تھے۔چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ہلال امتیاز(ملٹری)نے پاکستان کو طبی آلات کی فراہمی پر کورئین حکومت اور سفیر کاشکریہ ادا کیا۔کوریا کے سفیر نے کرونا سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے تمام ممالک کے مابین معاونت پر زور دیا۔ ڈاکٹر نوشین حامدنے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاتقریبا دو سال سے دنیاغیر یقینی کی صورتحال سے گزر رہی ہے اور مسلسل نئے چیلنجزکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بفضل خداپاکستان ان مسائل کابخوبی مقابلہ کر رہا ہے۔ اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے ضروری طبی آلات کی فراہمی اور ویکسین کے حصول کو یقینی بنایا۔