PK Press

دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے اہلکاروں کے نام کیساتھ غازی لکھا جائے ، آئی جی اسلام آباد

ig islamabad police muhammad ahsan younas

ig islamabad police muhammad ahsan younas

آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں سے ملاقات کی ۔انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران زخمی ہونے والے افسران و جوانوں کے جذبے کو سلام پیش کیا اور کہا کہ جس جس کانسٹیبل، اے ایس آئی، ایس پی کو دوران ڈیوٹی فائر لگا ہے اسے محکمہ سرکاری طور پر غازی ڈکلیئر کرے گا، انہیں غازی کا سٹیٹس دیا جائے گا اور انکے نام کے ساتھ غازی لکھا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کی خاطر گولی کھا لینا بہادری کا کام ہے جو ہر کوئی نہیں کر سکتا،دوران ڈیوٹی میڈیکل بورڈ کے ذریعے ریٹائر ہونے والے پولیس ملازمین کے بچوں کو اہلیت کے مطابق محکمہ میں بھرتی کیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے کہا کہ ویلفئیر آپ کا بنیادی حق ہے جب تک ویلفئیر فنڈ میں ایک بھی روپیہ ہے وہ آپ پر خرچ ہو گا، پولیس ملازمین کی ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملاقات میں طویل عرصے سے متعدد بیماریوں میں مبتلا پولیس ملازمین بھی شریک ہوئے۔آئی جی اسلام آباد نے موقع پر پولیس اہلکاروں کی مالی معاونت بھی کی۔پولیس ملازمین کی ہائی ٹی کا بھی انتظام کیا گیا ۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اماراتی سفیر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے اعزاز میں تقریب

پڑھنے کے اگلے

گرین لائن منصوبے سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں،شاہد خاقان عباسی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے