PK Press

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ

citizen portal

citizen portal

اسلام آباد،پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی اندراج شدہ تعداد میں ریکارڈ اضافہ ۔وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے ماہانہ عداد و شمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کی تعداد 37 لاکھ سے تجاوز کر گئی ،پنجاب سے 22 لاکھ ، خیبر پختونخوا سے 6 لاکھ اور سندھ سے 5 لاکھ شہری پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈہوگئے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان سے 51 ہزار جبکہ وفاق سے 77ہزار شہری رجسٹرڈ ہو گئے ،شہریوں کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر 4.4 ملین شکایات درج کرائی گئیں، پاکستان سے42 لاکھ اور اورسیز پاکستانیو ںکی جانب سے 2 لاکھ 15 ہزار شکایات موصول ہوئیں۔بیان کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اب تک 40 لاکھ شکایات نمٹائی گئیں، پاکستان سیٹیزن پورٹل کی کارکردگی پر 46 فیصد شہریوں کا اظہار اطمینان کیا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو کچی آبادی میں آپریشن روکنے کا حکم

پڑھنے کے اگلے

کوریئن حکومت کی جانب سے پاکستان کواہم طبی آلات کی فراہمی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے