PK Press

صرف زبانی جمع خرچ کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے،چوہدری پرویزالٰہی

pervez elahi

pervez elahi

 سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر سپیکر پنجاب اسمبلی و صدر مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے ہدایات لیں۔ وفد میں پولیٹیکل کوآرڈینٹر چودھری شجاعت حسین و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ راولپنڈی فیاض تبسم، شہباز گوشی مرکزی نائب صدر، انجم کیانی صدر مسلم لیگ گجر خان اور چودھری بلال وڑائچ شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے عوام کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں صرف زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرنا پڑیں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا مذہب بھی انسانیت کا درس دیتا ہے عوام کو ریلیف دینا ہی دراصل انسانیت کی خدمت ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے جامع پلان بنانے کی ضرورت ہے، حکومت جان لے کہ اگر مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا توساری پرفارمنس ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اومی کرون کے مزید کیس سامنے آنے پر صوبوں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہو گا۔ چودھری پرویزالٰہی نے زبیر احمد خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر زبیر احمد خان نے راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن اور تنظیم سازی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو راولپنڈی میں نئے پارٹی سیکرٹریٹ کے افتتاح کی دعوت بھی دی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پی پی ،(ن)کے کئی سنجیدہ رہنماتحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطے میں ہیں’جمشید اقبال چیمہ

پڑھنے کے اگلے

کنٹونمنٹ بورڈز سے نجی تعلیمی اداروںکی بے دخلی ،آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز نے احتجاج کی کال دیدی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے