
ayub afridi
وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتی ہے اور ان کی فلاح وبہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی خیال زمان اوکرزئی کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیاجس میں علاقہ معززین اور مشران نے شرکت کی- وفد نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت کی اور تجاویز پیش کیں-وزیراعظم کے مشیر ایوب آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قیمتی اثاثہ سمجھتی ہے اور ان کی فلاح اور بہبود پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔
ایم ان اے MNA خیال زمان اورکزئی کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز جناب آیوب آفریدی کے اعزاز میں عشائیہ رکھا گیا جس میں علاقہ معززین اور مشران نے شرکت کی- وفد نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل پر بات چیت کی اور تجاویز پیش کیں- pic.twitter.com/dVgWsViLDa
— Senator Ayub Afridi (@SenatorAyub) December 9, 2021