PK Press

پاکستان میں اومیکرون سے متاثرہ خاتون کے بھائیوں میں بھی وائرس کا انکشاف

omicron

omicron

کراچی ، پاکستان میں اومی کرون سے متاثرہ خاتون کے 2بھائیوں میں بھی وائرس ہونے کا شبہ سامنے آیا ہے، متعلقہ حکام کے ماطبق تینوں کی عمر زیادہ ہے، تاہم کوئی ٹریول ہسٹری نہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اومی کرون وائرس کے تین مشتبہ کیسز سامنے آگئے، جس خاتون میں وائرس کی تصدیق ہوئی وہ 2 روز پہلے ڈسچارج ہو کر گھر چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق خاتون کے 2بھائی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔متعلقہ حکام کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے کیس سے متعلق بتایا ہے کہ تینوں کی عمر زیادہ ہے، کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تاہم ایڈریس معلوم کر رہے ہیں، پتہ چلتے ہی علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے دونوں بھائی آغا خان اسپتال میں زیر علاج ہیں ، محکمہ صحت کی ٹیم اسپتال میں موجود ہے ، انتظامیہ کوئی معلومات نہیں دے رہے۔اس سے قبل کراچی کے نجی اسپتال نے خاتون میں اومیکرون ویرینٹ کی تصدیق کی تھی ، محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کر رہے ہیں۔خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر کورونا ویکسینیشن سے متعلق سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ویکسینیشن کیاہداف کے حصول کی ہدایت کی تھی۔این سی او سی کے مطابق اومی کرون کے تناظر میں ویکسینیشن میں اضافہ ناگزیر ہے، اومی کرون کا پھیلا وروکنے کا واحد حل کورونا ویکسینیشن ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلام آباد ہائیکورٹ:وفاقی وزیر فواد چوہدری نااہلی کے لیے دائر کیس میں بڑی پیش رفت

پڑھنے کے اگلے

نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے