
katrina wedding pic
بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔دونوں اداکاروں کی شادی راجستھان میں ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کترینہ اور وکی کی کچھ تصاویر گردش کررہی ہیں جنہیں دونوں کے مداح خوب پسند کررہے ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکی کوشل آف وائٹ شیروانی اور کلہ پہنے ہوئے ہیں جبکہ کترینہ کیف سرخ عروسی جوڑازیب تن کی ہوئی ہیں۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اداکار وکی کوشل کی مہندی کی تصویر وائرل ہوگئی۔بھارتی سوشل میڈیا پر کترینہ کیف کی ایک تصویر وائرل ہے جس میں وہ مہندی لگائے، سبز ساڑھی اور گہنے پہنے محو رقص ہیں۔کترینہ کیف کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی خوب وائرل ہو گئی ہے جس پر فین پیجز کا اپنے کیپشن میں دعوی کرنا ہے کہ یہ ان کی سنگیت کی رسم کی تصویر ہے۔دنیا بھر میں موجود کترینہ کیف کے کروڑوں مداحوں کی جانب سے ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خوب پسند اور شیئر کی جا رہی ہے جبکہ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ان کی سنگیت کی رسم کی نہیں بلکہ ایک پرانے جیولری کے لیے کیے گئے فوٹوشوٹ کی ہے۔ادھر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے جب میڈیا نے کترینہ کیف کی شادی میں نہ جانے کی وجہ پوچھی تو ارپتا خان نے ایک بار پھرصاف صاف بتا دیا کہ کترینہ کیف نے شادی میں بلایا ہی نہیں توکیسے جاتے۔ ہمیں کترینہ کی طرف سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔کترینہ کیف سلمان خان کے خاندان کا حصہ سمجھی جاتی تھیں اورسلمان خان کی بہن ارپتا خان کی قریبی دوست رہی ہیں۔ ماضی میں سلمان خان اورکترینہ کیف کی شادی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔