PK Press

معاشرے میں انسانیت کا فقدان شروع ہوگیا ہے ،چوہدری شجاعت حسین

ch shujat hussain

ch shujat hussain

پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں اندوہناک واقعات کو انتہائی قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات سے مذہب کے نام پر ناجائز فائدہ اٹھانا ٹھیک نہیں، اسلام میں تشدد اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ایسے واقعات کی تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام اور معاشرے کے ہر فرد نے پرزور انداز میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انسانیت کا فقدان شروع ہوگیا ہے جس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہمارا معاشرہ جس سمت میں جا رہا ہے اس کا نتیجہ خوفناک ہے، عوام قانون کو کسی صورت اپنے ہاتھ میں نہ لیں، اس سے پیدا شدہ مسائل ختم نہیں ہوتے بلکہ مزید بڑھتے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

پڑھنے کے اگلے

ہم کولڈوار اور نہ ہی کسی بلاک کا حصہ بننا چاہتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے