PK Press

نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف احمد بٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری

cbr president altaf but

cbr president altaf but

وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کی عدالت نے دو غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیوںکے صدورکے اسلام آباد میں قدرتی حسن تباہ کرنے، درختوں کی خلاف ضابطہ کٹائی اور ماحولیات کو تقریبا2ارب روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔ سینئر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے کی عدالت نے نجی ہاوسنگ سوسائٹی سی بی آر کے صدر الطاف احمد بٹ کے وارنٹ گرفتاری کردئیے ہیں ۔ڈائریکٹوریٹ آف انوائرمنٹ کی جانب سے سی بی آر ہاوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف پیش کیے گئے چالان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سوسائیٹی جس کا ایل او پی سی ڈی اے پہلے ہی منسوخ کرچکی ہے نے اسلام آباد میں درختوں کی خلاف ضابطہ کٹائی، نالوں کی بھرائی اور قدرتی حسن کو تباہ کرنے کی مدات میں ڈیڑھ ارب روپے کا نقصان کیا ہے جبکہ ایک دوسرے چالان میں ماڈل ٹاون ہمک میں و اقع غیر قانونی ہاوسنگ سکیم روشن انکلیو کے خلاف بھی انوائرمنٹ نے انہی دفعات کے تحت 40کروڑ روپے کا چالان عدالت میں پیش کیاہے روشن انکلیو کا بھی ایل او پی سی ڈی اے منسوخ کرچکی ہے اور یہ غیر قانونی ہاوسنگ سکیم ہے ۔سی ڈی اے کی عدالت نے روشن انکلیو کے صدر ملک ظہور کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کردئے ہیں۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

پاکستان میں اومیکرون سے متاثرہ خاتون کے بھائیوں میں بھی وائرس کا انکشاف

پڑھنے کے اگلے

معاشرے میں انسانیت کا فقدان شروع ہوگیا ہے ،چوہدری شجاعت حسین

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے