PK Press

بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرتباہ، جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد ہلاک

Gen. Bipin Rawat helicopter crashes

Gen. Bipin Rawat helicopter crashes

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سوارتھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوارتھے۔ 4 لاشوں کوہیلی کاپٹرکے ملبے سے نکال لیا گیا جبکہ 3افراد کوبھی زندہ نکال لیا گیا ہے۔بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرحادثے میں سابق آرمی چیف اورموجود ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس جنرل بپن راوت کے علاوہ اہلخانہ اور سٹاف کے 14 افراد سوار تھے جن میں مسز مدھو لیکا راوت، بریگیڈیئر ایل ایس لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ ، نائیک گرسیوک سنگھ، نائیک جتندر کمار، لانس نائیک ویوک کمار اور دیگرشامل ہیں۔ ہیلی کاپٹر کوئمبا طور اور سلر کے مابین حادثے کا شکار ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت میڈیکل کالج میں لیکچر کیلئے جا رہے تھے۔ہیلی کاپٹر کے ملبے سے 4 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں تاہم ابھی سرکاری طور پر جنرل بپن راوت کی موت یا بچ جانے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

قبرص میں ہماری مساجد پر حملہ کرنیوالوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی’رجب طیب اردوان

پڑھنے کے اگلے

پاکستان میں پولیس سب سے کرپٹ ادارہ ہے، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے