PK Press

محمد عامر کا کورونا ٹیسٹ پھر مثبت’ آئسولیشن میں چلے گئے

Muhammad Amir

Muhammad Amir

سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عامر ایک بار پھر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئسو لیشن میں چلے گئے ہیں۔ ٹی ٹین کے لئے ابوظبی پہنچنے پر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم بعد میں ان کا ٹیسٹ منفی آگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لنکا پر یمیئر لیگ کے لئے محمد عامر گال گلیڈی ایٹرز کے ساتھ کولمبو پہنچے، ایئر پورٹ پر ہونے والا ٹیسٹ ایک بار پھر مثبت آگیا جس کے بعد انہیں ٹیم ہوٹل میں آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔دریں اثناء ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں محمد عامر کے بغیر گال کی ٹیم نے جافناکنگز کو 54 رنز سے ہرا دیا۔ محمد حفیظ بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ گال گلیڈی ایٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس سے قبل انہیں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مداخلت پسند نہیں صرف کام سے کام رکھتی ہوں’ نیلم منیر

پڑھنے کے اگلے

قبرص میں ہماری مساجد پر حملہ کرنیوالوں کو بھاری قیمت چکانا ہوگی’رجب طیب اردوان

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے