PK Press

کرسٹیارونالڈو نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ronaldo

ronaldo

عالمی شہرت کے حامل فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال میں 800 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، یووینٹس کے لیے 101 اور پرتگال کی طرف سے ریکارڈ 115 گول کیے۔رونالڈو نے دو سال قبل ہی اپنے 700 گول پورے کیے تھے اور صرف دو سالوں میں وہ اسے 800 تک لے جانے میں کامیاب رہے۔رونالڈو 30 سال کے ہونے کے بعد سے 372 میچوں میں 338 گول کر چکے ہیں۔رونالڈو نے 2002 میں اسپورٹنگ لزبن کے ساتھ اپنے کیرئیرکا آغاز کیا تھا، اور اسی سال 7 اکتوبر کو موریرنس کے خلاف 3-0 کی فتح میں اپنی ٹیم کے لیے دو گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔رونالڈو 184 میچوں میں پرتگال کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس طرح وہ اپنی قومی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے یورپی فٹبالر بن چکے ہیں۔رونالڈو مانچسٹر کے ساتھ چھ سیزن تک رہے، جہاں انہوں نے 292 مقابلوں میں حصہ لیا اور اس کے بعد ریکارڈ 80 ملین پاونڈ میں رئیل میڈرڈ کے ساتھ کنٹریکٹ سائن کیا۔ہسپانوی دارالحکومت میں رونالڈو نے نو سیزن کے دوران 438 مقابلوں میں 450 گول اسکور کیے اور کلب کے سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی کا خطاب اپنے نام کیا۔کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیرئیر میں اب تک 31 ٹرافیز اپنے نام کر چکے ہیں اور یہ سفر اب بھی جاری ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

حکومت کا توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے جج کے خلاف انوکھا اقدام

پڑھنے کے اگلے

وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی ایوب خان آفریدی کی ملاقات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے