PK Press

سپریم کورٹ کا آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم

agha siraj durrani

agha siraj durrani

اسلام آباد ، سپریم کورٹ نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو نیب کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضمانت کی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے کے لیے مقرر کر دی۔تفصیلات کے مطابق کئی ہفتوں سے روپوش اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے سپریم کورٹ پہنچے، اس موقع پر آغاسراج درانی نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا انصاف کی امید لیکرعدالت آیا ہوں،واپسی پر میڈیا سے بات کروں گا۔سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 3 اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے آغاسراج درانی کو پہلے گرفتاری دینے کی ہدایت کردی، جسٹس عمر عطابندیال نے کہا آئندہ ہفتے اس کیس کی سماعت کریں گے۔یاد رہے اکتوبر میں سندھ ہائی کورٹ نے اثاثہ جات کیس میں اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی کی ضمانت مسترد جبکہ اہلیہ اور بیٹوں کی ضمانت منظور کرلی تھی، جس کے بعد سے آغا سِراج درانی روپوش تھے۔ضمانت قبل از گرفتاری منسوخی کے بعد نیب نے آغا سِراج درانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، نیب ذرائع کے مطابق آغا سراج درانی و دیگر کی گرفتاری کے لیے جدید ڈیوائسز کا استعمال کیا جا رہا ہے، آغا سراج اور ذوالفقار ڈاہر کی آخری لوکیشن کراچی کی تھی۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اپوزیشن کا پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ کا بائیکاٹ افسوسناک ہے

پڑھنے کے اگلے

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے