PK Press

پاکستان تحریک انصاف نے شوکت ترین کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

shaukat tarin

shaukat tarin

پاکستان تحریک انصاف نے مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین کو خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے انتخابی ٹکٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے خیبرپختونخوا کی خالی سینیٹ کی نشست کے لیے باضابطہ طور پر پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔سینیٹ کی یہ نشست پی ٹی آئی کے سینیٹر ایوب آفریدی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، انہیں بعد ازاں وزیراعظم کا مشیر برائے اوورسیز مقرر کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کا شیڈول بھی جاری کیا جاچکا ہے جس کے تحت خالی نشست پر انتخاب 20 دسمبر کو ہوگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کی عددی اکثریت کے باعث شوکت ترین کی کامیابی کو یقینی سمجھا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شوکت ترین پیپلز پارٹی کے دور میں بھی سینیٹر رہ چکے ہیں اور انہوں نے اس وقت بھی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھال رکھا تھا تاہم کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اسلام آبادکے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں تیسرے روز بھی معطل

پڑھنے کے اگلے

فیصل واوڈا نااہلی کیس:الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے