
salman khan
بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے اپنی اگلی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کے لیے اپنے معاوضے میں کمی کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے دوست پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈ والا کی فلم کے لیے انہیں اسپیشل ڈسکاونٹ دیتے ہوئے اپنے معاوضے میں کمی کردی ہے۔ رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے فلم کبھی عید کبھی دیوالی کے لیے 150 کروڑ روپے کا معاوضہ طے کیا تھا تاہم کورونا وبا کے باعث بالی ووڈ کی فلمیں بہت زیادہ کاروبار نہیں کررہی جس کے باعث سلو میاں نے بھی اپنے دوست کی خاطر معاوضہ کم کرتے ہوئے 125 کروڑ روپے کردیا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل اداکار اکشے کمار نے بھی ساجد ناڈیاڈ والا کی فلم بچن پانڈے کے لیے اپنے معاوضے میں کمی کرتے ہوئے 117 کروڑ کے بجائے 99 کروڑ روپے لیے تھے۔