
pervez elahi
لاہور:قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی پنجاب اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی نے یہاں گورنر ہائوس میں ملاقات کی اور محکموں کی جانب سے عدم توجہی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ تمام ارکان پنجاب اسمبلی قابل احترام ہیں، سارے محکموں کو ان کی طرف سے تمام اسمبلی بزنس کا فوری جواب دینا چاہئے، پنجاب اسمبلی کی تمام کمیٹیاں عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے رولز کے مطابق محکموں سے رپورٹ لے سکتی ہیں اور کسی بھی شخص کو طلب کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاامتیاز احتساب کا عمل تیز کیا جائے، ارکان پنجاب اسمبلی بھی احتساب کے عمل کو مکمل کروانے کیلئے کمیٹیوں کے ساتھ تعاون کریں۔