
mahira khan
معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی رضیہ خانم کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست کردی۔ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی نانی کی چند یادگار تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ انہوں نے ایک طویل نوٹ بھی تحریر کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ میری پیاری میری سب سے خوبصورت میری نانی رضیہ خانم جمعرات کی سہ پہر ہمیں چھوڑ گئیں، یہ ایک مشکل مہینہ رہا ہے، کبھی کبھی بہت تکلیف دہ لیکن اکثر اوقات خوبصورت لمحات بھی گزارے گئے۔ انہوں نے لکھا کہ میری نانی نے صرف 5 سال کی عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا، نانی نے ہمت نہیں ہاری، وہ زندہ رہیں اور اپنا خاندان بنایا۔انہوں نے کہا کہ ان کی نواسی بننا ایک اعزاز کی بات ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ میں اپنی زندگی بھی ان کی طرح گزاروں۔ماہرہ خان نے اپنے مداحوں سے اپنی نانی کی مغفرت کی دعا کی درخواست بھی کی ہے۔