
lubna qureshi
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر خواتین ونگ کی سرگرم رکن لبنیٰ قریشی کو مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ہیومن رائٹس ونگ مقرر کردیا گیا ۔اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین نے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کی مشاورت سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر لبنیٰ قریشی نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی ۔لبنیٰ قریشی نے کہا کہ میں شعبہ خواتین کی صدر مسز فرخ خان کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر موقع پر میری رہنمائی کی ،آج میں جس مقام پر بھی ہوں وہ انہی کی مرہون منت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے بھر پور اعتماد پر ان کی شکر گزار ہوں۔خیال رہے لبنیٰ قریشی پاکستان مسلم لیگ(ق)شعبہ خواتین کی انفارمیشن سیکرٹری کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہیں ۔