PK Press

چیئرمین سینیٹ سے کرغستان اور قازقستان کے سفرا کی ملاقاتیں

chairman senate

chairman senate

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے کرغستان اور قازقستان کے سفرا نے پارلیمنٹ ہائوس میں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔تفصیلات کے مطابق ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کرغستان کے سفیر E. Beishembiev سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے جمہوریہ کرغستان میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارے پاس دو طرفہ سیاسی مشاورت (بی پی سی) کا ایک موثر میکینزم موجود ہے چیئرمین سینیٹ نے بی پی سی کے دوسرے دورکے جلد از جلد انعقاد پر زور دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان، چین، کرغستان اور قزقستان نے مارچ 1995 میں چار فریقی معاہدے (کیو ٹی ٹی اے) پر دستخط کئے جس پر عمل درآمد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ تجارت، کاروبار اور عوام سے عوام کے رابطوں میں اضافے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطہ ناگزیر ہے اورسیاحت ہمارے دونوں ممالک کے لیے ایک ترجیحی شعبہ ہے۔ہم اپنے ممالک میں سیاحت کے فروغ کے لیے قریبی تعاون چاہتے ہیں تاکہ عوام کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ثقافتی روابط کو بھی بڑھانا ہوگا۔ملاقات میں کاسا۔1000 منصوبے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان، کاسا۔1000 منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذہب، اخوت اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔پاکستان کرغستان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ خطے کے ممالک سے قریبی روابط اور شراکت داری خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔پاکستان خطے کے ممالک سے قریبی رابطوں کے فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے۔کرغستان کے سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے۔ کرغستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔ دریں اثنا چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے قازقستان کے سفیرKistafin Yerzhan نے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان قازقستان دوطرفہ تعاون، پارلیمانی و تجارتی سطح پر وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین برادرانہ اور دوستانہ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین بہترین معاشی تعلقات سے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے میں مدد ملے گی اور معاشی و تجارتی روابط سے علاقے کی ترقی میں بھی نمایاں پیش رفت ہوگی۔ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا میں پاکستان ،قازقستان دوستی گروپ موجود ہے، جس کے ذریعے دونوں ملکوں کے مابین پارلیمانی تعلقات کو مزید مربوط بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی تعلقات کے فروغ سے معاشی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون سے استحکام آئے گا۔پاکستان وسطی اشیائی ممالک کے ساتھ رابطہ کاری کے فروغ کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں کوشاں ہے۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ ادارہ جاتی تعاون کی بدولت عوامی سطح پر روابط کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔ قازقستان کے سفیر نے پاکستان کی ثقافت اور مہمان نوازی کی تعریف کی اور کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

متحدہ اپوزیشن کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کی ان کیمرہ بریفنگ کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پڑھنے کے اگلے

آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا، چودھری سرور

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے