PK Press

اگلے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوں گے،وفاقی وزیر داخلہ

sheikh rasheed

sheikh rasheed

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں 80 حلقوں کا فیصلہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹوں سے ہو گا۔بدھ کو راولپنڈی میں ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں ایسے حلقے بھی موجود ہیں جہاں 50 ہزار تک اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ جب پاکستان تحریک انصاف کو ملیں گے تو اپوزیشن پھر دھاندلی کا رونا روئے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ الیکشن ای وی ایم پرہوں گے،پنجاب کے 40حلقوں کا فیصلہ اوورسیزکے ووٹ کریں گے،تمام کاموں کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کوجاتاہے، اوورسیز پاکستانی ہر سال آئی ایم ایف سے کئی گنا زیادہ پیسہ بغیر شرائط کے پاکستان بھجواتے ہیں۔اپوزیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)کے استعمال پر تحفظات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے، قانون بن چکا ہے کہ اگلے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوں گے۔اپوزیشن نے اس پر عدالت جانا ہے یا کچھ اور کرنا ہے، اس کا فیصلہ اسے خود کرنا ہے۔انہوں نے ایک بار پھر سعودی عرب اور چین کی پاکستان سے دوستی کو ہمالیہ سے بلند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان دونوں کے مشکور ہیں کہ ہر مشکل میں مدد کی۔چین کو الگ رکھ کر پاکستان کسی بھی بڑے فیصلے پر نہیں جا سکتا۔شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی موجود ہے تاہم اس کا حل تلاش کر رہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں ایسی نالائق اپوزیشن ملی۔انہوں نے کہا کہ جس قوم کی بیٹی پڑھی لکھی ہو اس کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

مدثر نارو بازیابی کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا بڑا حکم

پڑھنے کے اگلے

پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے