PK Press

پاکستانی برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

export

export

مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔اپنے ایک بیان مشیر تجارت نے کہا ہے کہ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور نومبر میں 2.903 ارب ڈالر کی کل برآمدات رہیں جبکہ برآمدات گزشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالر تھیں۔انہوں نے کہا کہ نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا اور 5 ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات رہیں۔عبدالرزاق داؤدنے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ 5 ماہ میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں اور رواں مالی سال کے 5 ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالر تھا۔

براہ کرم ہمیں فالو اور لائک کریں:

پڑھنے کے پچھلے

اگلے انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوں گے،وفاقی وزیر داخلہ

پڑھنے کے اگلے

چوہدری حسین الٰہی سے جنوبی افریقہ کے ہائی کمشنراور بیلجیئم سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری کی ملاقات

ایک جواب دیں چھوڑ دو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے