
honey
پنجاب فوڈ اتارٹی نے جعلی شہد یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 502کلو شہد،کیمیکلز گلاب کی پتیاں اور خام مال تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی سربراہی میں لنڈا بازار کے علاقے میں2 جعلی شہد یونٹس پر چھاپے مارے گئے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جعلی شہد بنانے والے یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 502کلو شہد،کیمیکلز گلاب کی پتیاں اور خام مال تلف کر دیاگیا۔مزید برآں گیس سیلنڈر، پیکنگ میٹریل اور خالی بوتلیں بھی قبضہ میں لے لیں گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھا کہ گلاب کی پتیوں میں شوگر سیرپ، کیمیکلز اور رنگوں کی ملاوٹ سے شہد تیار کیا جارہا تھا۔مزید برآں جعلی شہد کو دلکش برانڈڈ پیکنگ لگا کر سپلائی کے لیے تیار کیا جا تاتھا۔علاوہ ازیں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، ورکرز کے میڈیکلز اور ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا۔بطور دوا استعمال ہونے والے شہد میں کیمیکلز اور مصنوعی اجزاء کی ملاوٹ گھنائونا فعل ہے۔ رفا قت علی نسوآنہ ڈی جی فوڈ کا مزید کہنا تھا کہ سردیوں میں شہد کی طلب بڑھنے کے باعث جعلساز مافیا ملاوٹی شہدتیار کرتا ہے جس کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کرنے والوں کے کاروبار بند کر دیے جائیں گے۔