
crocodile
فلپائن میں بزرگ شہری پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا جسے وہ مجسمہ سمجھ کر اس کے ساتھ سیلفیاں بنا رہا تھا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 68 سالہ چپاڈا نامی شہری اپنے خاندان کے ساتھ تھیم پارک میں آئے، انہیں تالاب میں 12 فٹ لمبا مگر مچھ دکھائی دیا جسے وہ مجسمہ سمجھ بیٹھے۔چپاڈا سیلفی لینے مگر مچھ کے پاس چلے گئے جس نے چند لمحوں بعد حملہ کرکے چپاڈا کا بازو جبڑوں میں دبوچا اور کھینچ کر تالاب میں لے گیا، خوش قسمتی سے چپاڈا زور آزمائی کے بعد اپنا بازو چھڑانے میں کامیاب ہو گئے تاہم وہ زخمی ہو گئے، انہیں فوری طبی امداد بہم پہنچائی گئی۔